17 ستمبر 2013 - 19:30
عمان کے وزیر دفاع کا ایران دورہ

اسلامی جمہوریہ ایران کے صدرحجت الاسلام ڈاکٹر حسن روحانی نے عمان کے وزیر دفاع سے ملاقات کی ہے۔

ڈاکٹر حسن روحانی نے منگل کے روز تہران میں بدر بن سعود بن حارب البوسعيدي سے ملاقات کے دوران دو طرفہ تعلقات کے ساتھ ہی علاقے کی سیکورٹی کا جائزہ لیا۔ اس ملاقات میں دونوں طرف سے تمام علاقوں  خاص طور پر دفاع کے میدان میں تعاون پر زور دیا گیا۔اس ملاقات میں ایران کے صدر نے کہا کہ اسلامی جمہوریہ ایران، ہمیشہ اس بات کا خواہشمند ہے کہ ابنائے ہرمز، علاقے میں امن، دوستی اور بھائی چارے کے ابناء میں تبدیل ہو۔ عمان کے وزیر دفاع نے اسی طرح ایران کے وزیر دفاع بریگیڈیر جنرل حسین دہقان سے بھی ملاقات کی۔ اس ملاقات میں دونوں وزرائے دفاع نے علاقے کی تبدیلیوں اور دو طرفہ تعلقات میں فروغ کے موضوع پر تفصیل سے تبادلہ خیال کیا ہے۔عمان کے وزیر دفاع نے بدر بن سعود بن حارب البوسعیدی کے ایران سفر کے دروان ایک مشتریہ توافق نامہ پر دستخط کئے گئے۔......./169